Monday January 20, 2025

کاروں کی کمپنی ایم جی تین دن بعد پاکستان میں کیا کرنے جا رہی ہے؟ پاکستانیوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

لاہور: کار ساز کمپنی موریس گیرجز (ایم جی)پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز اپنے فیس بک پیج پر ایک ایسی پراسرار پوسٹ کی گئی ہے کہ پاکستان کے کاروں سے شغف رکھنے والے لوگوں کو متجسس کر دیا گیا کہ آیا کمپنی کیا دھماکہ کرنے والی ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اس پوسٹ میں کمپنی کی طرف سے ایک کار کا سیاہ دھندلا خاکہ دکھایا گیا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ”کیا آپ اس سال کے سب سے بڑے آٹوموٹیو نظارے کے لیے تیار ہیں؟ تین دن باقی ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق لوگ اب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ تین دن بعد کمپنی کی طرف سے انہیں کیا دیکھنے کو ملے گا۔ حال ہی میں ایم جی کی طرف سے اپنی ڈیلرشپس پر کئی گاڑیاں ڈسپلے کی گئی ہیں جن میں ایم جی جی ٹی اور ایچ ایس 2.0ٹی اے ڈبلیو ڈی سیالکوٹ میں، ایم جی 6فیصل آباد میں، ایم جی آر ایکس 8کراچی میں اور ایچ ایس پی ایچ ای ڈبلیو لاہور میں کمپنی کی ڈیلرشپ پر ڈسپلے کی گئی ہے۔ کمپنی کی اس فیس بک پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ڈیلرشپس پر ممکنہ طور پر کوئی نئی گاڑی ڈسپلے کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی نے اس پوسٹ میں جس طرح 3کو نمایاں کرکے لکھا ہے اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ گاڑی ممکنہ طور پر ایم جی 3ہو سکتی ہے۔

فاروق ستار سے ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی ، ان کے بلانے پر کراچی آئی تھی ،حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

ہاں وہ میری آواز ہے،مریم نواز نے اپنی لیک آڈیو کے مصدقہ ہونے کا اعتراف کر لیا

آجکل ٹیپس میں ججز کے نام آرہے ہیں،عدلیہ کوبس اتنا بتا دیں پیسا کہاں سے آیا ٹیپس بہت بڑا ڈرامہ ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، نوازشریف کو سزا ہوئی تو کہتے مجھے کیوں نکالا؟

FOLLOW US