Monday January 20, 2025

فاروق ستار سے ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی ، ان کے بلانے پر کراچی آئی تھی ،حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی : پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے فاروق ستار سے ہونے والی ملاقات سے متعلق ایک مرتبہ پھر تفصیلات بتا دیں۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب چینل کو دئے گئے حالیہ انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے شو میں غلط بیانی کی ، ان سے کراچی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی ملاقات منصوبہ بندی کے تحت ہوئی تھی۔ حریم شاہ نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ میں فاروق ستار جیسی نہیں ہوں، میں جس سے بھی دوستی کرتی ہوں اسے دنیا کے سامنے بھی تسلیم کرتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میری فاروق ستار سے پہلی ملاقات اسلام آباد کے ہوٹل میں ہوئی جہاں لفٹ میں فاروق ستار نے نمبر دیا جس کے بعد دوسری ملاقات لاہور میں ہوئی اس کے بعد 6 ماہ تک میں فاروق ستار سے رابطے میں رہی جس کے بعد پھر میں کراچی آئی اور ان سے ملاقات کی اور بعد ازاں اس ملاقات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

ہاں وہ میری آواز ہے،مریم نواز نے اپنی لیک آڈیو کے مصدقہ ہونے کا اعتراف کر لیا

واضح رہے کہ حریم شاہ اور فاروق ستار کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اس ملاقات کو فاروق ستار نے اتفاقیہ ملاقات قرار دیا تھا۔ جس کے بعد حریم شاہ نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے متعلق انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور ویڈیو میں کہا تھا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی، ہماری ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی، آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے۔ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ فاروق ستار چھ ماہ سے درخواست کر رہے تھے کہ آپ جب بھی کراچی آئیں تو میری مہمان ہوں گی، جب میں کراچی آئی تو فاروق ستار خود چل کر ہوٹل میں میرے کمرے میں آئے، اب عوام کے سامنے جھوٹ نہ بولیں۔

آجکل ٹیپس میں ججز کے نام آرہے ہیں،عدلیہ کوبس اتنا بتا دیں پیسا کہاں سے آیا ٹیپس بہت بڑا ڈرامہ ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، نوازشریف کو سزا ہوئی تو کہتے مجھے کیوں نکالا؟

FOLLOW US