Monday January 20, 2025

ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو لیک میں وہی الفاظ ہیں جوانہوں نے ایک جگہ پرتقریرکی تھی۔ اعتزاز احسن

اسلام آباد : سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ن لیگ سابق چیف جسٹس کی جو آڈیو لائی ہے اس میں الفاظ کو جوڑا گیا ہے۔ ۔ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو لیک میں وہی الفاظ ہیں جوانہوں نے ایک جگہ پرتقریرکی تھی ۔جب ثاقب نثار تقریر کر رہے تھے تو سامنے لوگ بھی بیٹھے تھے، ان کی وہی تقریر وہی لہجہ اب آڈیو ٹیپ کی صورت میں لایا گیا ہے۔ میں اتنا تجربہ کار نہیں کہ اس ویڈیو کے غلط یا درست ہونے کے بارے میں بتاؤں۔انہوں نے کہا مبینہ آڈیو لیک کی فرانزک ہونی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو کانفرنس میں تقریر نہیں کرنی چاہئیے تھی۔پیپلز پارٹی اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے۔۔

بھارتی کرکٹرز کو صرف حلال گوشت کھانے کی اجازت ہوگی،حرام کھانے پر پابندی عائد

جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر رد عمل دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے آڈیو کلپ کی ٹائمنگ کو اہم قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سماعت شروع ہوتے ہی اس طرح کی خبریں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عدالت میں کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سابق وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ سابق چیف جسٹس کی مبینہ جعلی آڈیو کی ٹائمنگ اہم ہے۔ سابق چیف جسٹس کی جعلی آڈیو بنانے والوں کو سزا ملنی چاہئیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے اب تحقیقات ہونی چاہئیں کہ جعلی آڈیو کس نے بنائی؟ واضح رہے کہ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو کلپ سامنے آئی جس میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طور پر چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔

عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں، سوئی گیس کی قیمت میں 157 فیصد اضافے کی درخواست

مقامی شوگر ملوں سے ترسیل کے آغاز کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے سے زائد کی کمی

FOLLOW US