Thursday April 25, 2024

بھارتی کرکٹرز کو صرف حلال گوشت کھانے کی اجازت ہوگی،حرام کھانے پر پابندی عائد

نئی دہلی: پاکستان کے ہاتھوں ٹی 20ورلڈ کپ میں بدترین اور شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب انکشاف ہوا ہے کہ کھلاڑیوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ حرام کھانے نہیں کھائیں جائیں گے بلکہ صرف حلال گوش کھانے کی اجازت ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹرز کیلئے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے خنزیر اور بیف کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہوگی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کے اس فیصلے پر انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کو پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شکست دیکر 29سال بعد میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں، سوئی گیس کی قیمت میں 157 فیصد اضافے کی درخواست

مقامی شوگر ملوں سے ترسیل کے آغاز کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے سے زائد کی کمی

وزیر اعظم کی افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کی طرف سے 5 ارب روپے کی امداد کی منظوری

FOLLOW US