Monday January 20, 2025

نواز شریف دھاندلی سے آتے ہیں، پیپلزپارٹی والے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں،فرخ حبیب

فیصل آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ اندرون و بیرون ملک موجود بڑے بڑے مافیاز سے ہے اسلئے انہیں آئین و قانون کے تابع لانے کیلئے ہم سب کو عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونا ہوگااور آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی، بیلٹ پیپرز و بیلٹ بکس چوری اور ٹھپہ مافیا کا راستہ روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آزادانہ، منصفانہ و شفاف پولنگ کی جدوجہد میں ڈٹ کر حکومت کی حمایت کرنا ہوگی تاکہ ماضی میں عوام کے ووٹ چوری اور نتائج ہائی جیک کرکے اقتدار حاصل کرنیوالوں کا راستہ روکتے ہوئے حقیقی عوامی نمائندوں کی ایوان اقتدار تک رسائی ممکن بنائی جاسکے۔

عوامی طاقت نے اپنا رنگ دکھا دیا، فوج گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، سوڈان میں مارشل لا ختم، حکومت بحال

اتوار کی شام پندرواں رسالہ221 رب میں سوئی گیس، واٹر فلٹریشن پلانٹ کارپٹ روڈ اور ککو آناں تک پی سی سی کی تعمیرسمیت مختلف تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سال2018 کے عام انتخابات میں 15 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے جن کی مختلف وجوہات تھیں اس طرح جو 15 لاکھ مرد و خواتین، بوڑھے و جوان دور دراز مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنوں پر پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا مگر سیاہی زیادہ لگ جانے، مہر درست نہ لگنے یا کسی اور تکنیکی وجہ سے ان کا ووٹ ضائع ہوگیا اس طرح وہ اپنی نمائندگی سے محروم ہوگئے لیکن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ دالنے سے ان کا ووٹ ضائع نہیں ہوگا اسی طرح پہلے الیکشن کے نتائج کیلئے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا مگر اب اگر پولنگ کا وقت 5 بجے ختم ہوگا اور ووٹنگ مکمل ہوجا ئے گی تو ٹھیک 15 سی20 منٹ بعد کمپیوٹرائزڈ نتیجہ آپکے ہاتھ میں ہوگا اور پہلے جو رزلٹ کئی کئی گھنٹے لیٹ آتا تھا، فارم 45 نہیں ملتے تھے یا دیگر وجوہات کی بنا پر دھاندلی کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا تا تھا اس سے بھی نجات مل جا ئے گی۔

گاڑی پر فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما اپنے 4 ساتھیوں سمیت قتل

فرخ حبیب نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ نواز شریف ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار میں آتے رہے اسی طرح سندھ میں پی پی پی کی شکل میں ٹھپہ مافیا موجود ہے جہاں جعلی ووٹ ڈالے جاتے ہیں لیکن ای وی ایم مشین سے انتخابی دھاندلی کے تمام راستے بند اورای وی ایم سے ووٹ چوری نہیں ہوں گے جبکہ نتائج بھی بروقت موصول ہوں گے لہذاعوام آئندہ انتخابات ای وی ایم سے کروانے کیلئے حمایت کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں پاکستان میں 18 کروڑ مابائل فون سمیں اور 12 کروڑ یوزر 4 جی سمز استعمال کررہے ہیں جن کے ذریعے دنیا بھر میں سالانہ اربوں ڈالر کی تجارت،رقوم کی محفوظ ٹرانزیکشنز اور شفاف و بااعتماد ٹریڈ اور مثر رابطہ کاری جاری ہے اسلئے جب ہم ہر چیز میں جدید ٹیکنالوجی کے خواہاں ہیں تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں کیوں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جس کی وجہ صاف ہے کہ اپوزیشن کی نیت صاف نہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات ہوئے تو ان کی دھاندلی کا عمل رک جا ئے گا اور صاف و شفاف انتخابات کی صورت میں وہ کبھی بھی دوبارہ ایوان اقتدار تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جس طرح عمران خان کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لائے تھے اسی طرح وہ الیکشن میں بھی نیوٹرل ای وی ایم مشین لا رہے ہیں تاکہ عوام کا ووٹ ہائی جیک نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں ٹھپہ مافیا ہیں لیکن اب یہ ٹھپہ مافیا عوام کی آواز دبا نہیں سکتا اور نہ ہی ووٹ چرا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اگر ایک پولنگ سٹیشن پر ایک ہزار ووٹ ہیں تو ایک ہزار میں سے ایک ہزار ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہوں گے اور نہ ہی بے ضمیروں کا ضمیر خرید کر انتخابی نتائج کو تبدیل کروایا جا سکے گا۔

پاکستان میں 61 فیصد ڈاکٹر موٹاپے کا شکار، کتنے سگریٹ نوشی کے عادی ہیں؟ نئی تحقیق میں تہلکہ خیز انکشافات

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے الیکشن میں ہار کے بعد بہت واویلا کیا مگر وہ ای وی ایم مشین کے باعث کوئی دھاندلی ثابت نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کم آمدنی والے افراد کی قسمت بدلنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 15 سی20 سالہ مدت کیلئے بے گھر افراد کو قرضے دیئے جارہے ہیں جبکہ اب تک نیا پاکستان ہاسنگ سکیم کے تحت بینکوں کو 224 ارب روپے کے قرضوں کیلئے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اوربینک 90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دے چکے جن میں سے 24 ارب روپے کے قرضے جاری بھی ہوچکے ہیں اس طرح اب وہ اپنا گھر بناکر اقساط میں رقم ادا کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود باہر محلات نہیں بنائے اسلئے وہ عوام کو بھی یہیں گھر بناکر دینے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں مگرحکومت نے عالمی مہنگائی کے مقابلے میں عوام پر کم سے کم اثرات منتقل کئے اورپہلی بار پٹرول پر 17 فیصد کی بجائے زیرو جی ایس ٹی وصول کیا جارہا ہے اسی طرح عوام کو آٹا، گھی اور دالیں سستے فراہم کرنے کیلئے احساس راشن کارڈ فراہم کیا جارہا ہے جس سے 20 ملین کو 120 ارب روپے سے ماہانہ ایک ہزار روپے سبسڈی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات میں کمی کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور اگلے مہینوں میں جوں ہی عالمی سطح پر قیمتیں نیچے آئیں گی ہم بھی قیمتوں میں تمام ممکن کمی کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو انتہائی طاقتور مافیاز کا سامنا ہے لیکن ہم ان سے ڈرنے والے نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی ضرورت کے مطابق چینی درآمد کرلی ہے جو مارکیٹ میں 90 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہے جس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی محنت اور حکومتی اقدامات کے باعث اس بار گنے کی بھی 25 فیصد اضافی پیداوار ہوئی ہے اور پنجاب کی شوگرملیں گنے کا کرشنگ سیزن شروع کرنے جارہی ہیں جس سے تازہ چینی مارکیٹ میں آئے گی اور چینی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی اور چونکہ حکومت گنے کے کاشتکاروں کو225 روپے فی من کے حساب سے اضافی رقم فراہم کررہی ہے اسلئے وہ آئندہ اس سے بھی بہتر فصل کاشت کریں گے۔

اسلام آباد کے ہر تیسرے گھر میں کینسر کا مریض نظر آ رہا ہے، وجہ پانی میں آرسینک کی موجودگی ہو سکتی ہے، اسد عمر

فرخ حبیب نے کہا کہ مہنگائی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم پٹرول، چینی، دالیں، خوردنی تیل وغیرہ باہر سے درآمد کررہے ہیں اسلئے عالمی منڈی میں خوردنی تیل 500 سے بڑھ کر1200ڈالرہوگی.وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو درست سمت میں لے آئی ہے اورملکی ترقی کے نئے دور کا اب آغاز ہوگانیزوزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی جبکہ عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ بھی ڈٹ کر لڑا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا سب سے بڑا اقدام ہیلتھ کارڈ کا اجرا ہے اور اب کے پی کے میں تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ مل چکا ہے جبکہ پنجاب کے گھرانوں کو بھی اگلے ماہ دسمبر سے ہیلتھ کارڈز کی فراہمی شروع کردی جائے گی اس طرح ہر گھرانہ سالا نہ 10 لاکھ روپے تک اپنی پسند کے ڈاکٹر سے پسند کے ہسپتال میں اپنا اور اہل خانہ کا علاج کرواسکے گا۔انہوں نے کہا کہ جو وزیراعظم خود چور نہ ہو وہ اپنا نہیں بلکہ صرف عوام کا سوچتا ہے اسی لئے عمران خان کو صرف عوام کی فکر ہے کیونکہ اس کا کوئی رشتہ دار، بھائی، بیٹا سیاست میں نہیں۔

FOLLOW US