Monday January 20, 2025

پاکستان میں 61 فیصد ڈاکٹر موٹاپے کا شکار، کتنے سگریٹ نوشی کے عادی ہیں؟ نئی تحقیق میں تہلکہ خیز انکشافات

کراچی: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں ماہرین امراض قلب سمیت 61 فیصد ڈاکٹرز موٹاپے کی بیماری کا شکار ہیں۔ یہ تحقیق قومی ادارہ برائے امراض قلب کے محقق ڈاکٹر سالک احمد میمن کی جانب سے کی گئی ہے جو پانچویں کارڈیالوجی ریسرچ ایوارڈ کی تقریب میں پیش کی گئی۔ اس تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساڑھے سات فیصد ڈاکٹرز سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر سالک کے مطابق انہوں نے اپنی تحقیق کیلئے پاکستان بھر کے 159 ڈاکٹرز اور ماہرین امراض قلب کے انٹرویوز کیے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے۔ ان میں سے 21 فیصد ڈاکٹرز اوبیسٹی کا شکار تھے جب کہ 40 فیصد ڈاکٹرز وزن کی زیادتی کا شکار تھے۔ تحقیق میں شامل 26 فیصد ڈاکٹرز کے خاندان میں دل کی بیماریاں موجود تھیں جب کہ صرف 65 فیصد ڈاکٹرز اپنے خاندان میں دل کی بیماریوں سے آگاہ تھے۔

اسلام آباد کے ہر تیسرے گھر میں کینسر کا مریض نظر آ رہا ہے، وجہ پانی میں آرسینک کی موجودگی ہو سکتی ہے، اسد عمر

عوام پی ٹی آئی کو انقلابی سمجھ رہے تھے وہ مکمل خرابی نکلی ، سراج الحق کا طنز

قومی ٹیم کے سابق ڈاکٹر کا وسیم اکرم سے متعلق حیران کن بیان، نیا پنڈورہ بکس کھل گیا

FOLLOW US