Friday April 26, 2024

عوامی طاقت نے اپنا رنگ دکھا دیا، فوج گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، سوڈان میں مارشل لا ختم، حکومت بحال

خرطوم : افریقی ملک سوڈان میں سخت عوامی احتجاج کے بعد فوج نے حکومت واپس وزیر اعظم کے حوالے کردی۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور سوڈان کے ٹاپ جنرل عبدالفتاح البرہان کے مابین اتوار کے روز معاہدہ طے پایا جس کے بعد سویلین حکومت بحال ہوگئی ہے۔ خرطوم کے صدارتی محل میں ہونے والی 14 نکاتی ڈیل میں بغاوت کے دوران گرفتار کیے جانے والے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس معاہدے کے تحت سویلین حکومت کو کتنے اختیارات حاصل ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایک ماہ پہلے سوڈانی فوج نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرکے وزیر اعظم سمیت اہم رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا ۔ اس بغاوت کے خلاف سوڈان کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے اور فوجی قبضہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ فوج اور حکومت میں یہ معاہدہ اس واقعے کے چند روز بعد پیش آیا ہے جب عوام پر فوجی اہلکاروں نے سیدھی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گاڑی پر فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما اپنے 4 ساتھیوں سمیت قتل

پاکستان میں 61 فیصد ڈاکٹر موٹاپے کا شکار، کتنے سگریٹ نوشی کے عادی ہیں؟ نئی تحقیق میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد کے ہر تیسرے گھر میں کینسر کا مریض نظر آ رہا ہے، وجہ پانی میں آرسینک کی موجودگی ہو سکتی ہے، اسد عمر

FOLLOW US