Sunday November 24, 2024

گاڑی پر فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما اپنے 4 ساتھیوں سمیت قتل

کوئٹہ : مستونگ میں ولی خان بائی پاس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلوچستان کے رہنما میر محمد خان ابابکی سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
میر محمد خان ابابکی ولی خان بائی پاس کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پی پی پی رہنما اور ان کے گارڈز سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اورزخمی ہونے والے افراد کو غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پولیٹکل ایکٹوسٹ کا غیرمحفوظ ہونا انتہائی تشویش ناک ہے اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔

پاکستان میں 61 فیصد ڈاکٹر موٹاپے کا شکار، کتنے سگریٹ نوشی کے عادی ہیں؟ نئی تحقیق میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد کے ہر تیسرے گھر میں کینسر کا مریض نظر آ رہا ہے، وجہ پانی میں آرسینک کی موجودگی ہو سکتی ہے، اسد عمر

عوام پی ٹی آئی کو انقلابی سمجھ رہے تھے وہ مکمل خرابی نکلی ، سراج الحق کا طنز

FOLLOW US