Tuesday January 21, 2025

چپڑاسیوں کلرکوں کو 16 ارب کی منتقلی پر شہباز، حمزہ قابلِ احتساب ہیں۔ ایف آئی اے

لاہور : ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف دستاویزی ثبوت موجود ہیں جس کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز قابل احتساب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق چپڑاسیوں اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے کی منتقلی کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز قابلِ احتساب ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق شریف گروپ کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے پیچیدہ کیس میں مالیاتی فراڈ کا سُراغ لگانے کے لیے محنت سے کام کیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے 16 بلین روپے کی 17 ہزار ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا، یہ پیسے شریف گروپس کے کلرک اور چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں ڈالے گئے۔

’آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں‘ ممبئی ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

ایف آئی اے کے مطابق یہ رقم 2008ء سے 2018ء کے دوران کلرکوں اور چپڑاسیوں کے اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی۔ اس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں ہی پبلک آفس ہولڈر تھے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے براہ راست ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔ واضح رہے کہ آج بینکنگ کورٹ لاہور میں شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دوران سماعت عدالت سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کر لی۔ جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو تفتیش کا حصہ بننے کی ہدایت بھی کی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کے شریک ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جج نے ایف آئی اے سے سوال کیا کہ کتنے دن میں ایف آئی اے چالان جمع کروائے گا، دن بتائیں ۔ ایف آئی اے نے عدالت میں جواب دیا کہ انویسٹی گیشن مکمل ہوتے ہی چالان جمع کروا دیں گے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ حتمی تاریخ بتائے ورنہ ایف آئی اے کے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔ایف آئی اے نے چالان جمع کروانے کے لیے تین ہفتے کی مہلت مانگ لی۔ جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں11 دسمبر تک توسیع کر دی ۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

پاکستان آتے ہی نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران حان کی تعریفرں کے پل باندھ دئیے

FOLLOW US