Wednesday January 22, 2025

پاکستان آتے ہی نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران حان کی تعریفرں کے پل باندھ دئیے

ننکانہ صاحب : بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس کمیٹی پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان ذہین انسان ہیں ، انقلابی وزیر اعظم خطے کی قسمت بدل سکتے ہیں۔ کرتار پور پاکستان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان نے مثبت اقدامات کئے ، یورپین ممالک نے جنگ کے بعد اپنی کرنسی ایک کر دی، آج یورو دنیا کی مضبوط ترین کرنسی میں سے ایک ہے، شاہراہ ریشم 34 ممالک کو جاتا ہے اور تجارت کا بڑا راستہ ہے، سال 2019 تک پاکستان اور بھارت کے مابین بھی تجارت جاری رہی ، تجارت سے پاکستان اور بھارت کو فائدہ ہوگا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بھی چلتی تھی ، میری عمران خان اور مودی سے گزارش ہے کہ تمام راستے کھول دیئے جائیں، میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ آزادانہ طو پر آ جا سکیں، ہمیں دوریاں ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ پاکستان سے بڑی مارکیٹ کہیں نہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کا مزید کہنا تھا کہ دعا کرتا ہوں کہ امن بھائی چارہ قائم رہے ، بابا جی کے در پر پہنچنے پر بہت خوش ہوں ، بابا گورو نانک دیو جی مہاراج کی تعلیمات کے مطابق امن بھائی چارہ قائم رہے۔

آرمی چیف قمر جاویدباجوہ کے چھوٹے بیٹے کی بھی شادی ہو گئی ، تصویر سامنے آگئی

شہباز شریف کیخلاف شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس , بینکنگ کورٹ کی ایف آئی اے کو چالان جمع کرانے کی آخری مہلت

ٹی 20 میں چاروں میڈن اوور، عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا

FOLLOW US