Wednesday January 22, 2025

آصف زرداری کا شاہد خاقان عباسی سے مصافحہ کرنے سے گریز۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈروں نے بھی شرکت کی،تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آصف علی زرداری اپنی سیٹ پر موجود ہیں اور شاہد خاقان عباسی ان سے مصافحہ کرنے کے لیے آگے بڑھے تو آصف علی زرداری نے مصافحہ کرنے کی بجائے اشارے سے جواب دیا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے بیان دیا کہ نوازشریف پاکستان آئیں، ہم ان کا تحریک میں ساتھ دیں گے۔نوازشریف خود تو باہر بیٹھے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ لڑو۔آصف زرداری کے سخت بیانات کے بعد ن لیگ نے بھی ان پر اسٹیبشلمنٹ سے ڈیل کا الزام لگا دیا۔اس صورتحال کے بعد بھی شاہد خاقان عباسی آصف زرداری سے سلام لینے کے لیے آگے بڑھے لیکن انہوں نے ہاتھ آگے بڑھانے سے انکار کر دیا

عین سردیوں کے آغاز پر ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے

اور ایسا بھی نہیں ہے کہ ایسا کورونا کی وجہ سے کیا گیا کیونکہ اور ویڈیوز موجود ہیں جن میں آصف زرداری لوگوں کو ہاتھ سے سلام کر رہے ہیں۔۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پرویز رشید کے خورشید شاہ سے جھک کر ملنے کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ن) لیگ والے جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر خورشید سے پرویز رشید کے جھک کر ملنے کی تصویر شیئرکرکے اس پر اپنے بے لاگ تبصرے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ (ن) لیگ والے جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں، لیکن مشکل سے نکلتے ہی گلا پکڑ لیتے ہیں۔

خوشاب : توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگا کر بینک منیجر کوقتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیا

وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجےکا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

FOLLOW US