Friday April 19, 2024

فلوز ملز نے سرکاری گندم اُٹھانے سے انکار کر دیا، آٹا 50 روپے فی کلو مہنگا کرنے کا عندیہ

لاہور : پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گندم کا سرکاری کوٹہ نہ اٹھانے کا اعلان کر دیا جس سے آٹا 50 روپے فی کلو مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب ملک طاہر حنیف نے سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا عندیہ دیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ جبکہ چیئرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے گندم کا کوٹہ 12 بوری سے بڑھا کر 18 بوری فی رولر باڈی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چئیرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے مطالبہ کیا کہ گندم کے گرائنڈنگ چارجز پر نظرثانی کی جائے اور خیبرپختونخواہ اور دیگر صوبوں میں سفید آٹے کے تھیلے کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے سینئر قانون دان اعتزاز احسن

دوسری جانب سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے نئی فلورملز کو گندم کوٹے کے مطابق دینے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔ عاصم رضا نے کہا کہ گذشتہ سال ان دنوں 24 ہزار ٹن روزانہ سرکاری گندم فراہم کی جا رہی تھی، اب 18 ہزار ٹن روزانہ دی جا رہی ہے، ایک ہفتے میں معاملات طے نہ ہوئے تو آئندہ منگل سے ہڑتال کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ محکمہ خوراک سے معاملات طے پا جانے کے بعد صوبے بھر میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔ چئیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب عاصم رضا نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے دوسرے اضلاع سے 25 فیصد گندم کوٹہ اٹھانے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ منظورکرلیا ہے، اس لیے منگل کو دی جانے والی ہڑتال کی کال مؤخرکردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر فوڈ وعدے کے مطابق کابینہ سے فوری منظوری لیں۔

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی پالیسی تبدیل کر دی گئی، اب کس عمر میں ریٹائر منٹ حاصل کریںگے؟

سیاست کے دوبڑے حریف ن اور ق لیگ میں دوریاں کم ہونے لگیں

FOLLOW US