Monday January 20, 2025

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا،ٹریفک حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہارگئے

نئی دلی: آنجہانی بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے پانچ افراد ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے نیشنل ہائی وے کے قریب منگل کے روز حادثہ پیش آیا، اس بس میں سشانت سنگھ کے خاندان کے لوگ بھی سوار تھے جو پٹنہ سے واپس گھر جارہے تھے۔ ہسلی پولیس سٹیشن کے مطابق یہ ایک ٹرک اور جیپ کے درمیان بہت بڑا حادثہ تھا، حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں پانچ ہلاک شدگان اور دو زخمیوں کا تعلق سشانت سنگھ کے خاندان سے تھا۔ خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ برس جون میں خود کشی کرلی تھی۔

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی پالیسی تبدیل کر دی گئی، اب کس عمر میں ریٹائر منٹ حاصل کریںگے؟

سیاست کے دوبڑے حریف ن اور ق لیگ میں دوریاں کم ہونے لگیں

83 سالہ غیر ملکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر 28 سالہ نوجوان سے شادی کر لی

FOLLOW US