Monday January 20, 2025

خواجہ آصف نے نوازشریف سے کہا کہ فکر نہ کریں لوگ بھول جائینگے ، اب کہتے ہیں ہمیں ہدف بنایا گیا مراد سعید کا قومی اسمبلی میں خطاب

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا ، وزیرمواصلات مراد سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 40سال کا منی ٹریل پیش کیا، خواجہ آصف نے نوازشریف کوکہاتھا فکرنہ کریں لوگ بھول جائیں گے ،اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہدف بنایا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی مفادکے ججزاورجرنیل چاہییں ،اگرسچے اورایماندار ہیں تو لندن میں کیوں بیٹھے ہیں؟، رانا شمیم کو 2015 میں نواز شریف نے جج لگایا، گزشتہ روز واضح کہا تھا 17نومبر کو ان کاکیس ہے ،لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کرتےہیں۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز کہا خاتون کوہدف بنایاگیا ،کس نے کہاتھا خاتون سے کہ وہ لندن توکیاپاکستان میں کوئی جائیداد نہیں کی بات کریں ۔

مہران گاڑی کو بھول جائیں، سوزوکی پاکستان میں کونسی سستی گاڑی متعارف کروانے جارہی ہے؟گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ثبوت لائیں، میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف کارروائی کروں گا،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے سخت ریمارکس

الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات کا معاملہ ، فواد چودھری نے پیش ہو کر معذرت کرلی

FOLLOW US