Monday January 20, 2025

مہران گاڑی کو بھول جائیں، سوزوکی پاکستان میں کونسی سستی گاڑی متعارف کروانے جارہی ہے؟گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: پاکستان میں کلٹس کے نام سے مشہور گاڑی کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرادیا گیا ہے جو کہ صارفین کو نہایت کم قیمت اور بہترین مائلیج فراہم کریگی۔اس گاڑی کے حوالے سے سوزوکی کمپنی کا کہنا ہے کہ کلٹس سیکنڈ جنریشن کو 4 مختلف ورژنز میں پیش کیا گیا ہے جس میں ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی، زی ایکس آئی اور زی ایکس آئی پلس شامل ہیں۔اس گاڑی کی خاصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی میں متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں اور یہ ایندھن کی بچت کے حوالے سے سب سے بہترین گاڑی ہے۔گاڑی کے اندر نیا K10 انجن ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے 26.68 کلو میٹر فی لیٹر مائلیج حاصل ہوتا ہے۔یہ انجن 65 ہارس پاور فراہم کرتا ہے اور صارفین کے لیے مینوئل اور اے ایم ٹی ٹرانسمیشن کے آپشن دستیاب ہوں گے۔اس گاڑی کو فی الحال بھارت میں فروحت کے لئے پیش کردیا گیا ہے اور اس گاڑی کی قیمت 5 لاکھ بھارتی روپے (11 لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی جو اس کا ایل ایکس آئی ماڈل ہوگا جبکہ سب سے بہتر زی ایکس آئی (اے ایم ٹی کے ساتھ) 6 لاکھ 94 ہزار بھارتی روپے (16 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

ثبوت لائیں، میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف کارروائی کروں گا،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے سخت ریمارکس

الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات کا معاملہ ، فواد چودھری نے پیش ہو کر معذرت کرلی

پنجاب حکومت نے قرآن کی لازمی تعلیم یقینی نہ بنانے والے سرکاری و نجی سکولوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی

FOLLOW US