Tuesday May 14, 2024

5 سال بعد پتا چلےگا پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے یا نہیں، عمران خان

اٹک : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 سال بعد پتا چلےگا پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے یا نہیں، ہم دو یا تین سال کا نہیں پورے 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، ہماری کارکردگی کو بھی 5 سال بعد دیکھا جائے، پہلی بارطویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر صحت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دوردراز علاقوں کو زچہ بچہ ہسپتال کی ضرورت ہوتی ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں میں کی خوشحالی ترجیح ہے، 30 سالوں میں یہ 2 خاندان امیر ہو گئے ملک پیچھے چلا گیا، پچھلے 30 سال میں بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا، پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے، ہماری برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں حکومت تھی تو 5 سال میں ایک ہی بات سنی کہ کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا؟ 2018 میں خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی دی۔عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 سال کا نہیں،5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔

حکومت پٹرول پر 21 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 28 روپے۔ حکومتی دعوؤں کے پول کھول دینےوالی خبر

اوورسیز پاکستانی پیسہ لے کر آئیں گے ملکی کی ترقی میں اضافہ ہوگا، مارچ تک پنجاب میں بھی ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس کارڈ میسر ہوگا، دنیا میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، آٹا، گھی اور دالوں پر30 فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دینگے، شوگر ملز مالکان نے مختلف معاملات پر اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں۔نیوزایجنسی کے مطابق انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی میں بھارت میں میچ کھیل کر اپنے ملک آتا تھا تو لگتا تھا کہ غریب سے امیر ملک آگیا ہوں، بدقسمتی سے 30 برس میں پیچھے رہ گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ پر کوئی تنقید کرتے تو اس سے کہیں کہ ہماری کارکردگی 5 سال بعد دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تین یا دو سال مینڈیٹ نہیں بلکہ پورے 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں پانچ سال کے بعد فیصلہ ہوگا کہ غربت کم ہوئی، عام لوگ کی زندگی بہتر ہوئی۔

جنید صفدر کی شادی کے بعد پاکستانی معروف اداکارہ جنید صفدر پر دل ہار بیٹھیں، کیا اعلان کر دیا ، جانیں

ترک صدر طیب اردگان کی صحت سے متعلق افسوسناک خبریں ، حقیقت سامنے آگئی

FOLLOW US