Monday January 20, 2025

جنید صفدر کی شادی کے بعد پاکستانی معروف اداکارہ جنید صفدر پر دل ہار بیٹھیں، کیا اعلان کر دیا ، جانیں

لاہور : معروف اداکارہ زویا ناصر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر پر دل ہار بیٹھیں۔انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں کے سوالوں کے جواب دئیے۔ایک مداح نے زویا ناصر سے ان کے ’کرش‘ سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے جنید صفدر کے نکاح کی ایک تصویر شئیر کی اور اپنے کرش کا اظہار کیا۔ زویا ناصر نے جنید صفدر کی وہی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے نکاح کی تقریب میں گانا کا کر وہاں موجود مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔۔ جنید صفدر کی 22اگست کو لندن میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ ان کے نکاح کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں مریم نواز شرکت نہیں کر سکیں۔ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا تاہم جنید صفدر کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی جس میں انہیں اپنی نو بیاہتا دلہن کے پہلو میں بیٹھ کر گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترک صدر طیب اردگان کی صحت سے متعلق افسوسناک خبریں ، حقیقت سامنے آگئی

جنید صفدر کے گانا گانے کی اس ویڈیو نے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ جنید صفدر اپنی روح پرور آواز سے سامعین کو مسحور کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: اسی حوالے سے جنید صفدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نکاح کی تقریب میں اچانک گانا گایا، گانا گانے کا کوئی پلان نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے موسیقی کے حوالے سے کبھی کوئی تربیت یا ٹریننگ نہیں لی،موسیقی سے لگاؤ خود بخود ہی ہو گیا۔ نکاح کی تقریب میں اچانک گایا جانے والا گانا بچپن سے سن کر بڑا ہوا ہوں اور اس کی میں خود تعریف کرتا ہوں۔جنید صفدر سے ماضی کے مقبول گانے سے متعلق سوال کیا گیا کہ اتنے پرانے گانے کی دھن اتنی خوبصورتی سے کیسے جانتے ہیں، کیا کوئی اور ماضی کا ان کا پسندیدہ گانا ہے ؟ جنید صفدر نے جواب دیا کہ محمد رفیع کے بہت سے گانے ان کے پسندیدہ ہیں،میں انہیں سن کر بڑا ہوا ہوں اور ان ہی گانوں کے لیرکس بھی جاندار ہیں۔جنید صفدر نے کہا وہ اہلیہ عائشہ سیف کے ساتھ مل کر کوئی ڈو اٹ گانا نہیں گاتے۔

چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہوں کہ ویرات کوہلی عظیم انسان ہیں ، انوشکا شرما

تحریک انصاف کے مقابلے میں نئی سیاسی جماعت کا قیام ؟ پی ٹی آئی ناراض اراکین کے بعد ن لیگی اراکین اسمبلی بھی جہانگیر ترین کیساتھ جا مِلے

FOLLOW US