Monday January 20, 2025

حکومت پٹرول پر 21 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 28 روپے۔ حکومتی دعوؤں کے پول کھول دینےوالی خبر

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد حکومتی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر اب بہت معمولی منافع کمایا جا رہا ہے۔ تاہم ماہرین نے حکومت کے دعوے کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس وقت پٹرول پر فی لیٹر 21 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 46 پیسے آمدنی حاصل کر رہی ہے۔ماہرین کے مطابق پٹرول جب ریفائنری سے نکلتا ہے تو اس کی قیمت 113 روپے 40 پیسے ہوتی ہے۔ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 9 روپے 74 پیسے، پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں 9 روپے 62 پیسے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 2 روپے 6 پیسے وصول کرتی ہے۔ اس طرح حکومت پیٹرول کے ہر ایک لیٹر پر 21 روپے 38 پیسے کماتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس فیکٹری قیمت 106روپے79 پیسے فی لٹر ہے،اس پر کسٹم ڈیوٹی 10 روپے79 پیسے، پی ڈی ایل 9 روپے 14 پیسے اور سیلز ٹیکس 9 روپے 2 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔ اس طرح حکومت کی ڈیزل سے فی لیٹر آمدن 28 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہے۔

جنید صفدر کی شادی کے بعد پاکستانی معروف اداکارہ جنید صفدر پر دل ہار بیٹھیں، کیا اعلان کر دیا ، جانیں

ترک صدر طیب اردگان کی صحت سے متعلق افسوسناک خبریں ، حقیقت سامنے آگئی

آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ، کب تک موسلادھا ر بارشیں جاری رہیں گی؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

FOLLOW US