Wednesday January 22, 2025

تحریک انصاف کو تاریخی بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین رہنما پیپلزپارٹی کو پیارا ہو گیا

کراچی: تحریک انصاف(پی ٹی آئی )سندھ کے اہم رہنما اور پی پی 87 ملیرکراچی سے ٹکٹ ہولڈر سردار قادر بخش خان گبول نے سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سردار قادر بخش خان گبول نےپاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی،پیپلزپارٹی ملیر کے قائم مقام صدرعدیل اختر شیخ،جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرمحمد ساجد جوکھیواورترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹرمرتضیٰ وباب بھی موجودتھے.واضح رہے کہ سردار قادر بخش خان گبول نے 2018ء کے عام انتخابات میں پی ایس 87 ملیر کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور 12 ہزار 341 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔

کم عمر ن لیگی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو کی فرانزک رپورٹ جاری ، ویڈیو اصلی تھی یا جعلی ؟ لیگی کارکنان کیلئے حیران کن خبر

کالعدم تنظیم کا بھارتی گٹھ جوڑ، پنجاب حکومت کے رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی گئی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

FOLLOW US