Monday November 25, 2024

کالعدم تنظیم کا بھارتی گٹھ جوڑ، پنجاب حکومت کے رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

لاہور: حکومت پنجاب نے اپنی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں کہ ایک حساس ادارے کو کچھ مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ کالعدم تنظیم کا بھارتی گٹھ جوڑ ہے۔دی نیوز کی خبر کے مطابق پنجاب نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے منٹس جمع کروائے۔جس میں لکھا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے سیکرٹری خزانہ کے بھائی کے بینک اکاؤنٹ کی نشاندہی کی گئی۔ لاہور کے ایک نجی بینک میں کھولے گئے اس اکاؤنٹ میں گذشتہ تین ماہ میں غیر معمولی غیر ملکی رقم کی ترسیل ہوئی۔اکاؤنٹ میں غیر ملکی ترسیلات بھیجی جا رہی ہیں۔5 جولائی 2021 کو ایک ٹرانزیکشن راجیش ہمت لال اور میکش ہمت لال کی طرف سے آئی جو کہ بھارتی شہری ہیں اور اس وقت دبئی میں رہتے ہیں۔پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بینک اکاؤنٹ میں یہ ٹرانزیکشن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ بھارتی گٹھ جوڑ کی نشاندہی کرتی ہے۔

نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی گئی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

حکومت پنجاب نے 11 اکتوبر 2021 کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ٹی ایل پی کے سربراہ کی نطر بندی کو غیر قانونی قرار دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو چیلنج کیا۔لیکن سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ کرنے کے لیے دو رکنی خصوصی بینچ کے لیے اس کیس کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ حساس ادارے کو مصدقپ اطلاع ملی کہ سیرات المستقیم کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ چلایا جا رہا ہے جس کا ایڈمن بھارت میں مقیم ہے۔ مذکورہ گروپ میں 117 ہندوستانی اراکین کی شناخت کی گئی۔حراست میں لیے گئے کالعدم جماعت کے سربراہ کے ہمدرد بھی اس گروپ کا حصہ ہیں۔دی نیوز کی خبر میں مزید کہا گیا کہ حکومت پنجاب کی دستاویزات میں ٹی ایل پی کے فنانس سیکرٹری کے بھائی کے لیے غیر ملکی ترسیلات، ہندوستانیوں کے رابطے کی تفصیلات اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے نتائج کو ظاہر کرنے والا بینک اسٹیٹمنٹ بھی تھا۔ان تمام دستاویزات کو عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست کا حصہ بنایا گیا۔جب کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہے کالعدم جماعت کے ساتھ بھارتی گٹھ جوڑ پاکستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب حکومت کو کالعدم جماعت اوت بھارتی گٹھ جوڑ سے آگاہ کر دیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور افغانستان سمیت کون کونسی ٹیموں کے میچ آج کھیلیں جائیں گے؟ آپ بھی جانیے

ممبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں آریان خان کی ضمانت منظور کر لی، رہا کرنے کا حکم

FOLLOW US