Friday April 26, 2024

نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی گئی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

کراچی : پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کی مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی، اگر فوری طور پر مارجن نہ بڑھایا گیا تو کاروبار بند کردیں گے، حکومت نے ڈیلرز مارجن 5 فیصد کرنے کا وعدہ پورا نہیں، پٹرولیم ڈیلرز مارجن قیمت فروخت کا 6 فیصد کیا جائے۔ عبدالسمیع خان نے کہا کہ ڈیلرز اپنے اپنے علاقوں میں اضافہ جو کرسکتے ہیں وہ کریں، وزیر توانائی کی دعوت ملی ہے مگر ان سے نہیں ملوں گا، حکومت اعلان کرے کہ ڈیلرز کے مارجن میں اتنا اضافہ کریں گے، اب خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ہمارا مارجن بھی کم ہوگا، حکومت ٹیکسز اورلیوی میں عوام کو سہولت دے سکتی ہے، حکومت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو متعلقہ لوگ ہمارے ساتھ بٹھائے۔

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور افغانستان سمیت کون کونسی ٹیموں کے میچ آج کھیلیں جائیں گے؟ آپ بھی جانیے

ممبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں آریان خان کی ضمانت منظور کر لی، رہا کرنے کا حکم

جہانگیر ترین کا شاعرشاکر شجاع آبادی کو ماہانہ50 ہزارروپے وظیفہ دینےکا اعلان

FOLLOW US