Thursday May 2, 2024

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

لاہور: گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر مارکیٹ میں کردیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد درجہ دوئم کے گھی کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔اس ضمن میں مارکیٹ سروے کے مطابق اس وقت فی کلو گھی کی قیمت اضافے کے بعد 340 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ درجہ دوئم کے خوردنی تیل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد تیل کی قیمت 350 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 360 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔مارکیٹ میں گھی اور خوردنی تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہو گیا ہے جس سے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔ بعض دکانوں پر دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔

ہر پاکستانی کھلاڑی خود کو سچا مسلمان بتاتا ہے، بھارتی میڈیا گرین شرٹس کے مذہبی لگاؤ کا معترف

اس حوالے سے کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے حافظ عارف نے میڈیا کو بتایا کہ کمپنی جس ریٹ پر اشیا فراہم کرے گی ہم مجبوراً اسی ریٹ پہ فروخت کریں گے۔ حافظ عارف کے مطابق کریانہ مرچنٹ قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار نہیں ہیں کیونکہ وہ نہ اشیا تیار کرتے ہیں اور نہ ہی قیمتیں مقرر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جس قیمت پر کوئی چیز ملتی ہے ہم اسی قیمت پر گاہکوں کو فروخت کردیتے ہیں اور ہمارا منافع تو بہت معمولی ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر انکار کیا کہ وہ مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔

طیارہ حادثے کی30 سال بعد روسی ہوا باز زندہ نکلا!پاکستان میں موجودگی کا انکشاف

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کامیٹرک امتحانات میں 100 فیصد نمبرز لینے والے طلبا کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

FOLLOW US