Wednesday January 22, 2025

اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانا غیر شرعی قرار دے دیا

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانا غیر شرعی قرار دے دیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق ’فوجداری قانون ترمیمی آرڈیننس کے تحت جنسی زیادتی کے مجرموں کی آختہ کاری یعنی نامرد بنانے کے قانون کو غیر اسلامی قرار دیا گیاہے اور رائے دی ہے کہ اس کی جگہ متبادل مؤثر سزائیں تجویز کی جائیں۔‘ خیال رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرجیکل یا کیمیکل طریقوں سے نامرد بنانے کی تجویز دی تھی۔ اس حوالے سے آئین میں ترمیم کا ڈرافٹ بھی تیار کیا گیا تھا جس پر وفاقی کابینہ نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی تھی۔ اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل نے تعلیمی اداروں اور جامعات میں غیراخلاقی واقعات سامنے آنے پر تشویش ‏کا اظہار کیا اور اخلاقی اقدار کی بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔

آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ ملی، اگر پرسوں تک کامیاب نہ ہوئے تو پھر کتنے دن مزید جیل میں رہنا پڑے گا؟

وزیرداخلہ کا پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کراچی کی طرز پر آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو تعینات کررہے ہیں

وقار یونس نے رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

FOLLOW US