Wednesday January 22, 2025

پی ٹی وی کے پروگرام میں شعیب اختر کے استعفے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں موجود غیر ملکی کھلاڑی نے کیا کہا ؟ ڈاکٹر نعمان نیاز کو منہ پر ہی شرمند ہ کردیا

اسلام آباد:سابق برطانوی کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی شعیب اختر کی حمایت میں سامنے آگئے،ڈاکٹر نعمان نیاز کے سامنے ہی واقعے کو افسوسناک قرار دے دیا ۔ سرکاری ٹی وی شو میں پیش آئے واقعے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں شامل سابق برطانوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور نے کہا کہ ایسا واقعہ ٹی وی پر کبھی نظر نہیں آیا،ہماری ٹیم سے ایک بندہ کم ہو گیا،مگر ہم ابھی بھی اچھی ٹیم ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شو کے دوران سرکاری ٹی وی کے اینکر اور شعیب اختر کے درمیان بحث ہوئی جس پر سرکاری ٹی وی کے اینکر کے نامناسب رویئے پر شعیب اختر نے پروگرام سے استعفیٰ دے دیا۔خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ،اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔

آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ ملی، اگر پرسوں تک کامیاب نہ ہوئے تو پھر کتنے دن مزید جیل میں رہنا پڑے گا؟

https://twitter.com/2munawar/status/1453119855402622980?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1453119855402622980%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F27-Oct-2021%2F1358196

اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانا غیر شرعی قرار دے دیا

FOLLOW US