Friday May 10, 2024

وزیرداخلہ کا پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کراچی کی طرز پر آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو تعینات کررہے ہیں

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے، کراچی کی طرز پر آرٹیکل 147کے تحت رینجرز کو تعینات کررہے ہیں، پنجاب حکومت جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرسکتی ہے، دہشتگردی ایکٹ 1995 کا اختیار بھی پنجاب حکومت کو دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آبار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے، پنجاب میں رینجرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کررہا ہوں، 6 بج کر35 منٹ پر رینجرز تعینات کررہا ہوں، پنجاب حکومت جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرسکتی ہے،کالعدم جماعت کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 70زخمی ہوگئے ہیں، 70زخمی اہلکاروں میں 8اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے ، کراچی کی طرز پر آرٹیکل 147کے تحت رینجرز کو تعینات کررہے ہیں، فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہیں، فرانس کے سفارتخانے کو بند نہیں کرسکتے، یہ چھٹی بار احتجاج کیلئے آرہے ہیں، اصل مسئلہ کچھ اور ہے، ٹی ایل پی پاکستان میں کالعدم ہے ، بین الاقوامی سطح پر پابندی لگ سکتی ہے، غیرملکی طاقتیں پاکستان پر پابندیاں لگانا چاہتی ہیں،کالعدم جماعت سے کافی مذاکرات کیے، مطالبہ ہے وہ واپس چلے جائیں آج بھی وعدے پر قائم ہوں۔

وقار یونس نے رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

شوہر راج کندرا کی رہائی کی منت پوری ہونے پر اداکارہ شلپا شیٹھی نے آدھا سر منڈوا دیا

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ہمیشہ عزت کی اور عزت کرتا رہوں گا ، انہیں معاملے کی سنگینی کو سمجھنا چاہیے۔ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات نشریات فواد چودھری نے بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آج فیصلہ ہوا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا،کوئی تنظیم پاکستان کو کمزور ریاست سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔ کالعدم جماعت کی کسی بھی صورت میں غیر قانونی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے، 6 بار تماشا لگ چکا ہے، ریاست نے صبرکا مظاہرہ کیا، ہم نہیں چاہتےکہ لوگوں کا ناحق خون بہے، یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر سڑکوں پر آجاتے ہیں، ریاست نے ان کیخلاف بہت صبر کا مظاہرہ کیا،ریاست کے صبر کی بھی حد ہوتی ہے۔

شعیب اختر کے ساتھ نعمان نیاز کا ناروا سلوک ، سینئر صحافی مبشر لقمان بھی سابق فاسٹ باولر کے حق میں بول پڑے

بندے بن جاؤ،وقت بدلتے وقت نہیں لگتا شعیب اختر کے مذاق پر ہربھجن سنگھ کو غصہ آگیا

FOLLOW US