Wednesday January 22, 2025

شوہر راج کندرا کی رہائی کی منت پوری ہونے پر اداکارہ شلپا شیٹھی نے آدھا سر منڈوا دیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کچھ روز قبل اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ویڈیو میں شلپا شیٹھی نے پیچھے سے اپنا سر منڈوالیا تھا۔ شلپا شیٹھی کے بال منڈوانے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے ’’منت‘‘ مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی اور انہوں نے بال منڈواکر اپنی منت پوری کی ہے۔ واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف ایپس پر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

شعیب اختر کے ساتھ نعمان نیاز کا ناروا سلوک ، سینئر صحافی مبشر لقمان بھی سابق فاسٹ باولر کے حق میں بول پڑے

بندے بن جاؤ،وقت بدلتے وقت نہیں لگتا شعیب اختر کے مذاق پر ہربھجن سنگھ کو غصہ آگیا

FOLLOW US