Monday January 20, 2025

گرفتاری کا خوف، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے کہاں پناہ لے لی ؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کے گھر پناہ لے لی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حامی ارکان اسمبلی جن کی تعداد 35 ہے نے رات سپیکر اسمبلی کے گھر گزاری ، ظہور بلیدی کے مطابق 4 ارکان تاحال غائب ہیں جن سے رابطہ نہیں ہو پارہا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روز پیش کی گئی تھی ، 33 ارکان اسمبلی نے تحریک کی حمایت کی تھی جس پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہوگی ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے تھریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا کہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں سب ہی پر اعتماد نظر آتے ہیں ، حقائق ووٹنگ کے وقت سامنے آتے ہیں ۔

’تم ٹائم بم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہو‘ شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دے دی

وزیراعظم اور حکومت کو بد دعائیں دینے والا شہری گرفتار شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کے لیے مسجد میں اعلان کیا تھا

فرانسیسی سفیر کو نکالا تو یورپی یونین سے دور ہوجائیں گے، فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے

FOLLOW US