Friday April 26, 2024

’تم ٹائم بم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہو‘ شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دے دی

پیانگ یانگ: حالیہ عرصے میں شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائلوں کے کئی تجربات کیے گئے ہیں جن پر امریکہ کی طرف سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے اور اب اس ردعمل پر شمالی کوریا نے امریکہ کو سخت دھمکی دے ڈالی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شمالی کورین حکمران کم جونگ ان کے نمائندوں نے کہا ہے کہ ہمارے میزائل تجربات پر حد سے زیادہ ردعمل ظاہر کرکے امریکہ ایک ٹائم بم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ منگل کے روز بھی ایک میزائل کا تجربہ کیا جس نے بحرجاپان میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس تجربے کے بعد امریکہ نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ امریکہ کے اس مطالبے پر شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ، اقوام متحدہ اور جنوبی کوریا میزائل تجربات پر غیرضروری طور پر ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم اور حکومت کو بد دعائیں دینے والا شہری گرفتار شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کے لیے مسجد میں اعلان کیا تھا

رپورٹ کے مطابق اس حالیہ تجربے میں بیلسٹک میزائل کو ایٹمی آبدوز سے لانچ کیا گیا اور اس نے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ شمالی کورین حکمران کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ کے پاس جس طرح کے ہتھیار موجود ہیں اور وہ مزید بھی تیار کر رہا ہے، اسی طرح کے ہتھیاروں کا تجربہ کرنے پر وہ شمالی کوریا کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ واضح طور پر ایک دہرا معیار ہے۔ امریکہ، جنوبی کوریا اور اقوام متحدہ کو ہمارے تجربات پر حد سے زیادہ ردعمل سے گریز کرنا چاہیے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

فرانسیسی سفیر کو نکالا تو یورپی یونین سے دور ہوجائیں گے، فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے

اب پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریاں وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتیں، حکومت نے فوج سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

FOLLOW US