Monday January 20, 2025

وزیراعظم اور حکومت کو بد دعائیں دینے والا شہری گرفتار شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کے لیے مسجد میں اعلان کیا تھا

مردان : مرادن میں وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو بد دعائیں دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کے لیے مسجد میں اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہری مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اہل علاقہ سے اپیل کر رہا تھا کی وہ سب مل کر اجتماعی طور پر عمران خان کو بد دعائیں دیں۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ شہری کی قریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپیل کرتا ہے کہ تمام مرد اور خواتین مل کر دعا کریں کہ ہماری عمران خان سے جان چھوٹ جائے کیونکہ ان کے دور حکومت میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی سفیر کو نکالا تو یورپی یونین سے دور ہوجائیں گے، فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے

اب پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریاں وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتیں، حکومت نے فوج سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

FOLLOW US