Sunday January 19, 2025

پی ڈی ایم کا 20 اکتوبر سے ملک گیر احتجاجی ریلیوں اور پہیہ جام ہڑتالوں کا اعلان عوام مہنگائی کے پہاڑ کے نیچے دب گئی ہے، مہنگائی کو مزید برداشت نہیں کریں گے،

راولپنڈی : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور پہیہ جام ہڑتالوں کا اعلان کردیا ہے، صدر پی ڈی ایم اورسربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کے پہاڑ کے نیچے دب گئی ہے، مہنگائی کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور پہیہ جام ہڑتالوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج ہوں گے، عوام مہنگائی کے پہاڑکے نیچے دب گئی ہے۔ مہنگائی کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں نیب آرڈیننس کو مسترد کردیا گیا ہے، نیب کا ادارہ ہی آمریت کی باقیات میں سے ہے، نیب ہمیشہ اپوزیشن کیخلاف سیاسی انتقام کے طور پر استعمال ہوا، نیب سے شفاف احتساب کی کوئی توقع نہیں ہے۔

“نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ اگلے ایک سے دو ماہ میں واپس ہوجائے گا” ثنا بچہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

حکومت کی طرف سے الیکٹرانک ووٹنگ کا مسودہ مسترد کرتے ہیں، یہ آرٹی ایس کا دوسرا نام ہے، جو حکومت خود دھاندلی آئی ہو وہ اصلاحات کیا لائے گی؟ اس وقت پاکستان میں افغانستان کے ساتھ منسلک بارڈرز بند کردیے گئے ہیں اور سرحد پر عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں، بارڈرز کو فوری اوپن کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ عام انتخابات کا ہے، موجودہ حکومت کی زیرنگرانی بلدیاتی انتخابات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کی ریلیوں اور احتجاج کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کا ایک پہاڑ ہے اس پہاڑ کے نیچے ترپٹی قوم کی چیخوں کو برداشت نہیں کریں گے اس کیلئے حکومت کیخلاف احتجاج کریں گے۔

حکومت کا سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی کا فیصلہ، بڑا دعویٰ

دودھ کی قیمتوں میں 40 سے 45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

FOLLOW US