Sunday January 19, 2025

“نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ اگلے ایک سے دو ماہ میں واپس ہوجائے گا” ثنا بچہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور : اینکر پرسن ثنا بچہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ایک سے دو ماہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا بچہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ ان کی وطن واپسی کے بعد اگلے ایک سے دو ماہ میں ان کی نا اہلی کا فیصلہ واپس ہوجائے گا۔ ثنا بچہ نے اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا لیڈر سوال کرتا ہے، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے لیڈر خاموش رہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو راضی کرلے گی کیونکہ کوئی بھی پارٹی اکیلے جدوجہد نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں اپوزیشن لانگ مارچ کرسکتی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ، ایک دن میں 2 روپے 6 پیسے مہنگا ہو گیا انٹر بینک میں ڈالر 173 روپے 24 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

فہد مصطفی کا عمران خان پر طنز،وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے،یہ ہوتا ہے لیڈر،بیان

FOLLOW US