Sunday January 19, 2025

حکومت کا سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی کا فیصلہ، بڑا دعویٰ

اسلام آباد : شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے حکومت نے عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں جنرل نشست سے سینیٹر کا الیکشن لڑوایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لے کر ان کی نشست خالی کرائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لینے کے بعد انہیں وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنایا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ شوکت ترین کو اپریل میں وزیر خزانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت چھ ماہ میں رکنِ قومی اسمبلی یا سینیٹ منتخب نہیں ہوسکے جس کے باعث ان کی مدت بطور وزیر خزانہ پوری ہوگئی۔ آج کابینہ ڈویژن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

“نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ اگلے ایک سے دو ماہ میں واپس ہوجائے گا” ثنا بچہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ، ایک دن میں 2 روپے 6 پیسے مہنگا ہو گیا انٹر بینک میں ڈالر 173 روپے 24 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دودھ کی قیمتوں میں 40 سے 45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

FOLLOW US