Sunday January 19, 2025

دودھ کی قیمتوں میں 40 سے 45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

کراچی : ملک بھر میں دودھ کی قیمتوں میں 40 سے 45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے 45 روپے بڑھنے جارہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے کہا کہ وفاقی حکومت ہماری ضروریات کی 45 فیصد اجناس برآمد کردیتی ہے، مویشیوں کے لیے جوچارہ اگایا جاتا ہے وہ برآمد کردیتے ہیں۔ شاکرعمرگجر کا کہنا تھا کہ مرحلہ واردودھ کی قیمتوں میں اضافہ ملک بھرمیں کریں گے، پہلے مرحلےمیں سندھ میں اور دوسرے مرحلےمیں لاہور میں دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

فہد مصطفی کا عمران خان پر طنز،وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے،یہ ہوتا ہے لیڈر،بیان

کسی کی بیٹی نے شہادت کا رتبہ پایا، تو کہیں شہید کی بیوی نے آرمی جوائن کر لی ۔۔ جانیے ان شہید جوانوں کے بارے میں، جو آپ کو بھی رلا دے گی

صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کہا کہ پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40 سے45 روپے بڑھنےجارہی ہے ، حکومت چاہے تودودھ کی قیمتیں کم بھی ہوسکتی ہیں، لیکن اس کے لیے وفاقی حکومت کو گذشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کوختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں چارہ پیدا نہیں ہوتا ، یہاں چارہ اندرون سندھ اورپنجاب سےلایا جاتا ہے، 70سال میں دودھ کی پیداوار میں اضافےکےلیےمربوط کوشش نہیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے۔ وفاقی حکومت نے دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا جبکہ گذشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ جس کے تحت لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کیا اور پنجاب کے دارالحکومت سے پشاور کرایہ 1500 سے بڑھا کر 1600 کر دیا گیا ہے ، جب کہ لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 630 سے بڑھا کر 730 روپے کیا گیا ہے ، لاہور سے ملتان کرایہ جو کہ پہلے 1130 تھا اب سے 1230 روپے ہوگا ، لاہورس سے خانیوال کا کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1100 روپے کیا گیا ہے تو لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ بڑھ کر 3600 روپے ہوچکا ہے اور لاہور سے کراچی کا کرایہ اب 3600 روپے نہیں بلکہ 3800 روپے ہوگا۔

FOLLOW US