Monday November 25, 2024

’حیران ہوں ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باوجود۔‘ یوسف رضا گیلانی نے ایسی بات کہہ دی کہ شیخ رشیدبھی دنگ رہ جائیں

ملتان : اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کے باوجود 17 ممالک کے دوروں پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ ملتان میں سیمینار سےخطاب کرتے ہوئےسید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں غلط کام کی مخالفت کی ہے، ہم نے 73 کے آئین کو اصل حالت میں بحال کیا ،صوبوں کو حقوق اگر پہلے دے دیئے جاتے تو مشرقی پاکستان الگ نہ ہوتا،اگر آپ اپنے منشور پر عمل کرتے ہیں تو پھرآپ کامیاب ہیں اور اگر آپ اپنے منشور سے انحراف کرتے ہیں تو آپ کی حکومت ناکام ہے. انہوں نے کہا کہ میں 2013ءسے اب تک 17 ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکا ہوں،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت آئی تھی لیکن ائیرپورٹ پر مجھے روک دیا گیا ،میں حیران ہوں ای سی ایل میں نام کے باوجود 17 ممالک جاچکا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، صحافت پر قدغن نہیں ہونی چاہیے، صحافیوں کے جائز تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہیں۔

ناگ منی آپ نے فلمی میں دیکھی ہوگی۔۔سانپ کے پھن سے ناگ منی کیسے نکالی جاتی ہے ؟ خطروں سے بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آریان خان کی دوست سینیٹری پیڈ میں منشیات چھپا کر لے گئی تھی این سی بی نے ویڈیو جاری کردی

عائشہ اکرم کی مبینہ نا زیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام ، ملزم ریمبو کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

FOLLOW US