Sunday January 19, 2025

مولانا اپنی ایک پلیٹ حلوے کیلئے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہو؟ فواد چودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا اپنی ایک پلیٹ حلوے کیلئے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہو؟ مولانا سیاسی انا کی تسکین کیلئے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں، آپ کو گزشتہ دور کی قومی اسمبلی کی تقاریر کیوں یاد نہیں؟مولانا اور شہبازشریف مل کر انجمن متاثرین بنالیں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور سربراہ جےیوآئی ف مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شہبازشریف پارٹی میں ناانصافیوں کا غصہ غیرجمہوری مطالبات سے نہ نکالیں، شہبازشریف طے کرلیں وہ پارٹی کے اندر ہیں یا بڑے میاں نے باہرکردیا، مسلم لیگ ن کی سیاست کو بڑے میاں اور ان کی صاحبزادی نے دفن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کا سورج طلوع کرنیوالے لندن میں غروب ہوچکے ہیں، یہ پاکستان کے عوام کو مزید بےوقوف نہیں بناسکتے۔

عائشہ اکرم کی مبینہ نا زیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام ، ملزم ریمبو کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اگر یہ اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے، عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان سے برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ اربوں کھربوں کی کرپشن اور غیرملکی قرضے ہیں، یہ غیرملکی قرضے انہوں نے اپنی ذات کیلئے لیے۔ مولانا سیاسی انا کی تسکین کیلئے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں، انہیں گزشتہ دور میں قومی اسمبلی میں اپنی تقاریر کیوں نہیں یاد آرہیں؟ مولانا اپنی ایک پلیٹ حلوے کیلئے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں؟ مولانا اور شہبازشریف مل کر انجمن متاثرین بنالیں۔ اسی طرح معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی۔ مولانا کی الیکشن کی خواہش دراصل اقتدار میں واپسی کی خواہش ہے، الیکشن اپنے وقت پر اور ای وی ایم کے زریعے ہوں گے۔

بیٹے کی گرفتاری کادکھ برداشت نہ کرسکے۔ شاہ خان کے حوالے سے افسوسناک خبر،پورا بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

”عائشہ نے مجھے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے پانچ لاکھ روپے لینے کا کہا اور ۔۔“ریمبو نے گرفتاری کے بعد الٹا متاثرہ لڑکی پر الزام لگانا شروع کر دیئے

FOLLOW US