Tuesday January 21, 2025

ویڈیو سکینڈل،اگر کرمنل ایکٹ ہے تو محمد زبیر کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئیے

لاہور : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ محمد زبیر کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر کیا آپ ان کے خلاف کوئی کارروائی کریں گے۔جس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں تو یہی کہوں گا کہ پرچہ درج کرا لیں اگر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے تو کی جائے۔ شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ کیا پارٹی ڈسپلن کے تحت محمد زبیر کی ویڈیوز پر ان سے وضاحت طلب نہیں کرنی چاہیے؟ جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بے شک حکومت پرچہ درج کروائے اور قانونی کاروائی کرے، میرا کام نہیں ہے قانونی کاروائی کرنا۔قانونی کاروائی کرنا پولیس کا کام ہے۔محمد زبیر سے وضاحت طلب کرنے کی بات نہیں ہے اگر یہ کریمنل ایکٹ ہے تو پھر پرچہ درج ہونا چاہیے اور کاروائی ہونی چاہیے۔

دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں رمیز راجہ کا بورڈ کے اخراجات کم کرنے کا حکم

پارٹی ڈسپلن کے تحت بھی کاروائی تب ہوگی جب پرچہ درج ہوگا۔مفروضوں پر کارروائی نہیں ہوتی۔دیکھنا پڑے گا کہ ویڈیو کس نے اور کیوں بنائی۔اگر محمد زبیر کے خلاف کوئی درخواست درج کروائے تو بیشک پولیس کاروائی کرے۔میری محمد زبیر سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور اگر پولیس انہیں بلاتی ہے تو وہ تفتیش کا سامنا کریں گے۔ پارٹی بھی اسی وقت کارروائی کرے گی جب ان کے خلاف کوئی شکایت آئے گی۔۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی۔محمد زبیر کی لیک ہونے والی ان متعدد ویڈیوز میں انہیں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا گیا۔ ان ویڈیوز میں محمد زبیر نیم برہنہ و برہنہ حالت میں دکھائی دئے۔ ویڈیوز کے علاوہ محمد زبیر کی ایک خاتون سے کی جانے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ خاتون سے جنسی سوال پوچھتے ہوئے نازیبا گفتگو کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیوز منظر عام پر لانے والے ذرائع نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ان خواتین میں سے کچھ کو میڈیا میں نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دیا اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں جبکہ کچھ خواتین کو ڈرا دھمکا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ۔

مساج سینٹر کے نام پر بے حیائی کا اڈہ پکڑا گیا، 6لڑکیاں اور 7 لڑکے گرفتار، مساج سینٹر کی مالکن کو نکلی؟

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ محمد زبیر نے ایک یا دو نہیں بلکہ تقریباً 10 خواتین کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور لیک ہونے والی تمام ویڈیو ان کی ان غیر اخلاقی حرکات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ سوشل میڈیا پر محمد زبیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر کئی سوالیہ نشان اٹھے جس کے بعد کئی بحث و مباحثے بھی شروع ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز کس نے لیک کیں اس حوالے سے تو تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا البتہ کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیوز کسی اور نے نہیں بلکہ خود مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز نے لیک کروائیں تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

2لڑکیاں اور 6لڑکے ، شاہ رخ خان کا بیٹاآریان خان رنگ رلیاں مناتے پکڑا گیا، پولیس نے حراست میں لےلیا

عمر شریف کے موت سے قبل آخری لمحات میں کیا ہوا؟ طبیعت اچانک کیسے بگڑ گئی؟معالج کا پہلابیان آگیا

FOLLOW US