Tuesday January 21, 2025

دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں رمیز راجہ کا بورڈ کے اخراجات کم کرنے کا حکم

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو فوری طور پر اخراجات کم کریں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا پیغام ان سے ملاقات میں دیا، انہوں نے بورڈ ملازمین سے دو روز قبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا تھا، جس میں ڈائریکٹرز سے لیکر لوئر اسٹاف اور گرائونڈ اسٹاف کے تمام ملازمین موجود تھے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہائوس اور آفس کے کیسے اخراجات کم کئے، ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں، دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں اور دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔

مساج سینٹر کے نام پر بے حیائی کا اڈہ پکڑا گیا، 6لڑکیاں اور 7 لڑکے گرفتار، مساج سینٹر کی مالکن کو نکلی؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہوگی تو ہم سب کے رہنے کا جواز نہیں ہے، ہمیں رہنے کے لئے کام کرنا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بڑی تنخواہوں والوں کو پیغام دیا کہ ہمیں کام کرنا ہے اور اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہے، میرا فوکس صرف کرکٹ ہے ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ کی بہتری کے لئے بہت کام کرنا ہے، گراس روٹ لیول کو بہتر کرنا ہے اورپچز کا معیار اچھا کرنا ہے۔

عمر شریف کے موت سے قبل آخری لمحات میں کیا ہوا؟ طبیعت اچانک کیسے بگڑ گئی؟معالج کا پہلابیان آگیا

2لڑکیاں اور 6لڑکے ، شاہ رخ خان کا بیٹاآریان خان رنگ رلیاں مناتے پکڑا گیا، پولیس نے حراست میں لےلیا

FOLLOW US