Friday May 17, 2024

مساج سینٹر کے نام پر بے حیائی کا اڈہ پکڑا گیا، 6لڑکیاں اور 7 لڑکے گرفتار، مساج سینٹر کی مالکن کو نکلی؟

خالق نگر: تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مساج سنٹر پر چھاپہ مارکر 6لڑکیوں اور 7لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ کی حدودمیں صدیق ٹریڈسنٹر میں واقع مساج سنٹر پر پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران حرام کاری کی نیت سے آئے ہوئے 6لڑکیوں ثانیہ بشیر،سونیااشرف،نداعبدالرئوف،کومل علی،شاہدہ نواز،نمرہ شہباز اور 7لڑکوں فرحان مجید،رمضان حنیف،سبحان علی شاہ،غلام قمر،شیرازاللہ رکھا،عبدالاحد،حسن اسداللہ کو حراست میں لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ مقصوداحمدکواطلاع ملی کہ صدیق ٹریڈسنٹرمیں والٹن کی رہائشی زنیرہ نامی خاتون مساج سنٹرکی آڑمیں قحبہ خانہ چلا رہی ہے،

2لڑکیاں اور 6لڑکے ، شاہ رخ خان کا بیٹاآریان خان رنگ رلیاں مناتے پکڑا گیا، پولیس نے حراست میں لےلیا

جس پر مخبرکی اطلاع پرچھاپہ مارٹیم بھیجی گئی،جنہوں نے موقع پرپہنچ کرحرام کاری کی تیاری میں مصروف چھ لڑکیوں اورسات لڑکوں کوگرفتارکرلیا،مساج سنٹرکی مالکہ کے قبضے سے مبلغ 15500روپے نقدی قبضے میں لے لئے ،پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد تمام زیر حراست مرد و خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ منتقل کردیا۔مزیدتفتیش کے لئے تفتیشی افسر اے ایس آئی رانا محمدناصر کے حوالے کردیا گیا،انچارج انویسٹی گیشن مقصوداحمدکا کہنا ہے کہ مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کے دھندے کو فروغ دیا جارہا تھا جس کا خا تمہ کرنے کیلئے ایکشن لیا
گیا ، انہوں نے کہا ہے کہ مسا ج سنٹر ز کی آڑ میں غیر قانو نی اور غیر اخلاقی حرکا ت کی ہر سطح پر رو ک تھا م کر یں گے۔

عمر شریف کے موت سے قبل آخری لمحات میں کیا ہوا؟ طبیعت اچانک کیسے بگڑ گئی؟معالج کا پہلابیان آگیا

‘ممی سو رہی ہیں’، کم سن بچیاں مردہ ماں کے ساتھ کئی دن بیٹھی رہیں، ہرآنکھ نم

FOLLOW US