Friday May 3, 2024

ن لیگی اراکین بھی باغی ؟ہم نواز شریف کے بیانیے کیساتھ نہیں چل سکتے

لاہور: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مجھے ن لیگ کے دس لوگوں نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی رائے قابل احترام ہے۔مجھے پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دس لوگوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ ہم نہیں چل سکتے۔ہم تو پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی اگر کوئی اپوزیشن ہے تو وہ مہنگائی اور کرپشن ہے۔کرپشن اتنی ہو گئی ہے کہ اگر کسی افسر کو کہیں کہ فلاں بندہ کرپٹ ہے تو وہ کہتا ہے کہ کوئی اور بات کرو۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ شریف فیملی اور زرداری فیملی ہے۔مہنگائی کے اصل ذمہ دار جاتی امرا اور بڑے محلوں میں رہنے والے ہیں، جن کے شوگر ملوں اور سیمنٹ کی فیکٹریوں میں حصے ہیں۔اربوں ڈالر ان کے پاس ہیں۔جاتی امراء اتنا بڑا ہے کہ وہاں پیدل چکر نہیں لگا سکتے۔دوسری جانب بتایا گیا

قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے، سڑیچر پر گراؤنڈ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا

کہ صدر ن لیگ شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو راضی کرنے کے لیے نیا بیانیہ تیار کر لیا ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ’ووٹ کو عزت دو‘ کے متبادل ’ خدمت کو عزت دو‘ کے بیانیے پر نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔متبادل بیانیہ پر انہوں نے سینئر الیکٹیبلز کو راضی کر لیا ہے اور اب سینئرز لندن جا کر نوازشریف کو متبادل بیانیہ پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔پارٹی صدر شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ن لیگ پر ناپسندیدیگی کا لیبل ہٹانے کے لیے نیا اور قابل قبول بیانیہ متعارف کرانے کی تجویز دی ہے۔شہباز شریف نے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران الیکٹ ایبکز سے علیحدہ علحیدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنی تجویز سے آگاہ کیا جس پر تقریبا تمام رہنماؤں نے اتفاق کیا۔

قومی کرکٹر اظہر علی کے والد نے میراتھن ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان پر انگلیاں نہ اٹھائی جائیں، امریکی سینیٹر کانگریس میں پیش بل پر برس پڑے

ڈالر کولگام ڈالنے کی تیاری کر لی۔اسٹیٹ بینک نے 114اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کر دی

FOLLOW US