Wednesday May 15, 2024

قومی کرکٹر اظہر علی کے والد نے میراتھن ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا

شیخوپورہ: قومی کرکٹر اظہر علی کے والد نے شیخوپورہ میں ہونے والے 21 کلومیٹر پر محیط میراتھن ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اظہر علی کے والد محمد رفیق نے شیخوپورہ میں ہونے والی 21 کلو میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔محمد رفیق لاہور میں بچوں کو کھیل کے میدانوں سے جوڑے رکھنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور دبئی میراتھن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہر علی نے اپنے والد کو مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ ‘ ابا جی مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے’۔

پاکستان پر انگلیاں نہ اٹھائی جائیں، امریکی سینیٹر کانگریس میں پیش بل پر برس پڑے

ڈالر کولگام ڈالنے کی تیاری کر لی۔اسٹیٹ بینک نے 114اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کر دی

پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا کیا مطلب ہے؟ اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم کو ماضی یاد دلا دیا

FOLLOW US