Wednesday January 22, 2025

طوفان کا رخ کراچی کی طرف، عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

کراچی : سمندری طوفان کے باعث کراچی پورٹ قاسم پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ریڈ الرٹ 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک رہے گا۔بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی کی طرف بڑھ رہا ہے۔کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ برتھ کھڑے جہازوں کے انجن اسٹارٹ رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔طوفان کی صورت میں ستر کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کراچی سے جیوانی اور گوادر تک ساحلی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔سمندر طوفان کے پیش نظر آج کراچی میں عام تعطیل ہے۔تمام اسکول، سرکاری دفاتر اور کاروبار بند رہیں گے۔شہر میں بارش، انتظامیہ الرٹ ، ایمرجنسی میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ادارے کھلے رہیں گے۔

مقام ابراہیم ؑپر خانہ کعبہ کا خوب صورت عکس ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت کو بڑا دھچکا، کرس گیل آئی پی ایل چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے، حیران کن وجہ سامنے آگئی

جامعہ کراچی میں آج ہونے والے امتحانات منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا اسکولز، کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔فیصلہ صوبے میں متوقع طوفان اور بارشوں کے باعث کیا گیا۔جبکہ کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے دفعہ 144 کے ذریعہ ساحل سمند ر پر نہانے پر پابندی عاید کر دی ہے اور اس سلسلہ میں نوٹی فکیکشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی محکمہ موسمیات کی طوفان شاہین کی پیش گوئی کے پیش نظر عاید کی گئی ہے۔ پابندی 5 اکتوبر تک جاری رہے گی کمشنر کراچی نوید شیخ نے۔ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اورپابندی پر سختی سے عمل کریں۔نوٹی فیشکن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے تعاون سے عملدرامد کو یقینی بنائیں گے۔

جمعہ کے دن کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال شہریوں کو خوشخبری سنا دی

ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرول کتنے روپے مہنگا کردیا گیا

FOLLOW US