Monday January 20, 2025

شیخ رشید کا اسلام آباد میں ایسا بازار قائم کرنے کا اعلان جس میں خواتین دکاندار اور خواتین ہی گاہک ہوں گی

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ایسا بازار قائم کرنے کا اعلان کر دیا جس میں صرف خواتین کاروبار کریں گی اور خواتین ہی خریدار ہوں گی۔ یہ بازار صرف خواتین کے لیے ہوگا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق شیخ رشید احمدنے اسلام آباد وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اس خصوصی مارکیٹ میں کاروبار کر سکیں گی اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ مارکیٹ 30اکتوبر تک قائم کر دی جائے گی جس کے بعد خواتین اس بازار میں اپنے کاروبار شروع کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو آگے آنا ہو گا اور اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ کی طرف سے راولپنڈی میں تیسری وومن یونیورسٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ چیمبرز آف کامرس کے وفد کے ساتھ گفتگو میں وفاقی وزیر نے غریب رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کے مقابلے کا امتحان ٹاپ کرنے کا ذکر بھی کیا۔

شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھسل گئے، اپوزیشن لیڈر ایک بار پھر کمر درد میں مبتلا ہو گئے، تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے

سابق کرکٹر یونس خان کوپی سی بی میں کونساعہدہ دینے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ؟ کھیل کے میدا ن سے شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی

FOLLOW US