Monday November 25, 2024

ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے

اسلام آباد : ملک بھر میں مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ بجلی اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی ہے اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔اس سے قبل ۔ 10 ستمبر 2021ءکو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

سابق کرکٹر یونس خان کوپی سی بی میں کونساعہدہ دینے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ؟ کھیل کے میدا ن سے شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی

نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہو گا،نیپرا کے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ حکومت نے دو روز قبل بجلی و گیس صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس بھی عائد کیا تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز صنعتی و کمرشل گیس و بجلی صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے17فیصداضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ 10ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد، ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر7 فیصداضافی ٹیکس اور بیس سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائ ےگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس جبکہ ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اور ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جن جن کے پاس پرائز بانڈز ہیں وہ نکال لیں اس سے پہلے کہ وہ سادہ کاغذ کےٹکڑے بن جائیں ، حکومت کا ہنگامی اعلان

FOLLOW US