Monday January 20, 2025

شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھسل گئے، اپوزیشن لیڈر ایک بار پھر کمر درد میں مبتلا ہو گئے، تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھسل گئے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گھر میں سیڑھیوں سے پھسل گئے۔ شہباز شریف کی کمر کی تکلیف میں ایک بار پھر مبتلا ہو گے۔بتایا گیا ہے کہ پھسلنے کی وجہ سے شہباز شریف کی کمر کی درد مزید بڑھ گئی ہے جس کے باعث انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے شہباز شریف کو دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا طبی معائنہ کر لیا گیا ہے جبکہ ایکسرے بھی کیے گئے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن کی میٹینگ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گئی ہے۔جس میں مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ،مریم نواز،،پرویز رشید،چوہدری شیر علی، اویس لغاری ،عطا تارڑ،عظمی بخاری ،سائرہ تارڑ،میاں منان ،اکرم انصاری ،میاں محمد فاروق ،طلال چوہدری ،نزہت صادق ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار موجود ہیں۔

ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے

سابق کرکٹر یونس خان کوپی سی بی میں کونساعہدہ دینے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ؟ کھیل کے میدا ن سے شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

FOLLOW US