Monday November 25, 2024

ایف بی آر سے مذاکرات ناکام ، تاجر برادری نے فیض آباد پر دھرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آل پاکستان انجمن تاجران نے 19 اکتوبر کو فیض آباد پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر دفتر کے سامنے دھرنا دیا جبکہ ملک بھر سے آئے تاجروں نے آبپارہ چوک سے ایف بی آر کی طرف احتجاجی مارچ کرکے دھرنا دیا۔ تاجروں کے تین اہم مطالبات میں صدارتی آرڈیننس میں ایف بی آر کے اختیارات کا خاتمہ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے فیصلے کا خاتمہ اور پوائنٹ آف سیلز مشینیں نصب نہ کرنا شامل ہے، لیکن ایف بی آر سے مذاکرات کی ناکامی پر ملک بھر کے تاجروں کو فیض آباد میں دھرنے کی کال دے دی گئی ہے۔

شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھسل گئے، اپوزیشن لیڈر ایک بار پھر کمر درد میں مبتلا ہو گئے، تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

تاجروں کے 10 رکنی وفد نے ایف بی آر آفس میں 2 گھنٹے طویل مذاکرات کیے جو ناکام ثابت ہوئے جس پر آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر آفس کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو ملک بھر کے تاجروں کو فیض آباد میں جمع ہونے کی کال دے دی۔ انجمن تاجران نعیمی گروپ کے سربراہ نعیم میر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایف بی آر سے ہونے والے مذاکرات سے وقت ضیاع ہوا ہے، ہم آج کے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، 19 اکتوبر کو دوبارہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے تاجروں کو اکٹھا کیا جائے گا، اس وقت فیض آباد چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے حکام نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے فیض آباد پر دھرنا دیں گے اور اگر کوئی حکومتی عہدیدار ملنا چاہے گا تو اس سے ملاقات بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس میں ہمت ہے ہمیں گرفتار کر کے دکھاۓ، پھر اس کے بعد آنے والے نتائج کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے

سابق کرکٹر یونس خان کوپی سی بی میں کونساعہدہ دینے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ؟ کھیل کے میدا ن سے شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی

FOLLOW US