اسلام آبادا: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں گرج چمک اور طوفانی ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح اوررات کے اوقات میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔کراچی میں محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی اور فلڈ وارننگ پر پانچ روز بعد متعلقہ ادارے جاگ گئے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ہنگامی بنیادوں پر برسات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو اقدامات کی ہدایت کر دی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 24 ستمبر کو خطرے کی گھنٹی بجانے پر بھی متعلقہ ادارے تاخیر سے جاگے، متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کی ہدایت اور فلڈ وارننگ بھی جاری کی گئی تھی، مگر بلدیہ عظمی کراچی، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، واٹر بورڈ اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے روایتی تاخیر کا مظاہرہ کیا۔صورتحال کی بہتری کیلئے برقت اقدامات نظرانداز کر دئیے گئے، جس کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے بھی کر دی۔ برسات سر پر آنے پر متعلقہ حکام خواب غفلت سے جاگے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پانچ روز بعد رین ایمرجنسی اجلاس طلب کر کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے احکامات دیئے۔ عجلت میں مشینری طلب کر کے نالوں سے کچرا نکلانے اور گڑ صاف کرنے کا کام شروع کرایا گیا۔شہر میں سینکڑوں چھوٹے نالوں میں کچرے کے ڈھیر اور تباہ حال سیوریج سسٹم کے باعث نکاسی آب کے مسائل سے سڑکیں اور نیشبی علاقے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ سابقہ برسات کی طرح ایڈمنسٹریٹر کراچی کی پھر دوڑ لگ سکتی ہے۔ رات گئے تک نکاسی آب کے مسائل سے انہیں نمٹنا پڑسکتا ہے۔
کچھوے صاحب کی ائیر پورٹ پر مستیاں۔ پانچ جہازوں کو اڑنے سے روک دیا! ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل
تحریک انصاف میں اختلافات، پرویز خٹک نے تگڑا گروپ بنا لیا، بڑا دعویٰ