Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف میں اختلافات، پرویز خٹک نے تگڑا گروپ بنا لیا، بڑا دعویٰ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات سامنے آگئے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 70 ارکان نے شرکت ہی نہیں کی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں 22 ارکان پر مشتمل بڑا گروپ بھی سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 70 ارکان نے عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے شرکت نہیں کی۔ ایسے میں پرویز خٹک کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے 22 ارکان پر مشتمل نیا گروپ بھی سامنے آگیا جس کو وزیر اعظم نے ملاقات کیلئے طلب کیا۔

امریکی سینیٹ میں بل،وزیرداخلہ نے قوم کو بری خبرسنادیا، پاکستان کیلئے مزید امتحانات آسکتے ہیں: شیخ رشید

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا گروپ کے ارکان نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے اور گیس سکیموں کا شکوہ کیا۔ اس پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سکیمیں دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس گیس ہی نہیں ہے۔ اتحادی جماعت ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزیر اعظم سے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو جتنے ارکان آپ کے سامنے بیٹھے ہیں ان سب کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، ارکان اسمبلی سکیموں کے بغیر اور مہنگائی کی صورتحال میں اپنے حلقوں میں کس منہ سے جائیں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بھی شکایات کے انبار لگادیے۔ آفتاب جہانگیر نے کہاکہ ہمیں کہا گیا ہے کہ اگلی دفعہ آپ کی بجائے کوئی اور پارٹی امیدوار ہوں گے ،اگر یہ سچ ہے تو ہمیں وقت پر ہی بتا دیا جائے تاکہ ہم اپنا بندوبست کر لیں۔

عالمی منڈی میں تیل اتنا مہنگا ہوگیا کہ پاکستانی ابھی سے پریشان ہوجائیں گے

انکل! اللہ تعالیٰ نے آپ کو انٹرنیشنل صادق و امین بنادیا ۔۔ مریم نواز اور شہباز شریف میں مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US