Monday January 20, 2025

کچھوے صاحب کی ائیر پورٹ پر مستیاں۔ پانچ جہازوں کو اڑنے سے روک دیا! ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

کچھوے اور خرگوش کی کہانی تو سب نے سنی ہوگی کہ کیسے کچھوے نے تیز رفتار خرگوش کو ریس میں ہرا دیا۔ لیکن جاپان کے ناریتا انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود ایک کچھوے نے اپنی سست رفتاری سے پانچ جہازوں کو اڑنے سے روک دیا۔خبروں کے مطابق جہاز اڑان بھرنے کے لئے تیار ہی تھا کہ اچانک پائلٹ نے رن وے پر ایک کچھوے کو دیکھا اور ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا۔ جس کے بعد عملہ کچھوے کو پکڑنے گیا۔ لیکن کچھوے میاں ان تمام باتوں سے بے خبر اتنی سست رفتاری سے سفر طے کیے جارہے تھے جس کی وجہ سے تقریباً پندرہ منٹ تک پانچ طیارے کچھوے صاحب کے ہٹنے کا انتظار کرتے رہے۔ بالآخر عملہ کچھوے کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا اور جہازوں نے اڑان بھری۔

مجھ پر کیسز نہ بنتے تو غیر ملکی سرمایہ کاری آنی تھی ، کیسز کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ گئے ‘اداکارہ میرا

مشہور سنگر فلک شبیر اپنی بیوی سارہ خان کے سر کی مساج کرتے ہوئے تصاویروائرل.سارہ خان ماں بننے والی ہیں

منال خان اور احسن محسن مالدیپ میں ہنی مون سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

FOLLOW US