Monday November 25, 2024

نورمقد م قتل کیس: عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت جعفر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مستردکردیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کے کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جبکہ ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ضمانت کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنا یا،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کو 8 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹ مور نے پاکستان سے معافی مانگتے ہوئے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جبکہ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں وفاقی پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کوبھی گرفتارکیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی کو شواہد چھپانے اور جرم میں اعانت کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

محمد زبیر ویڈیو سکینڈل، معروف ہوٹل کا ردِعمل آ گیا ہمارے ہوٹلز کے کسی بھی کمرے میں خفیہ کیمرے نہیں لگائے گئے،

عمر اکمل کی بیوی کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیے ویڈیو سے مشہور ہونے والے عمر اکمل کی بیوی اور ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جو کوئی نہیں جانتا

FOLLOW US