Sunday April 28, 2024

ترین گروپ کے ایک اور رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا

لاہور : ترین گروپ کے ایک اور رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس پہنچ گئے۔ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ عثمان بزدار نے انہیں مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مخالفین کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا تھا۔

حکومت ایک ساتھ 2 غلطیاں نہیں کرے گی چیئرمین نیب جاوید اقبال کو توسیع نہ ملنے امکان

گذشتہ ماہ عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد نذیر چوہان کو جیل سے رہا کردیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ نذیر چوہان کا کہنا تھاکہ میرا ترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا اور مشکل میں مجھے فون کال تک نہیں کی۔ ان کا کہنا تھاکہ میں جہانگیر ترین کی ہر پیشی پر گیا اور میں نے جہانگیر ترین کو اپنا لیڈر مانا لیکن وہ اس قابل نہیں۔ نذیر چوہان نے کہا کہ میرا ایک ہی لیڈر ہے اور رہے گا، اس کا نام عمران خان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کو شرم آنی چاہئیے کہ انہوں نے اسپتال آ کر میرا حال تک نہیں پوچھا، اس معاملے میں بہت سے منافق لوگوں کے چہرے سامنے آگئے۔

شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو راضی کرنے کے لیے نیا بیانیہ تیار کر لیا ’ووٹ کو عزت دو‘ کے متبادل ’ خدمت کو عزت دو‘ کے بیانیے پر نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش

قندیل ڈاکٹر بننا چاہتی ہے تاکہ کینسر کے مریضوں کا علاج کر سکے 1100میں سے 1100 نمبر لینے والی قندیل کے والد کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے

FOLLOW US